افغان جنگ کے مقاصد حاصل کرکے افغانستان میں القاعدہ کو شکست دے دی، اوباما

اے ایف پی / مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 28 مئ 2014
افغان فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، 2015 میں افغان فوج مکمل کنٹرول سنبھال لے گی، اوباما فوٹو: رائٹرز/فائل

افغان فورسز کی حمایت جاری رکھیں گے، 2015 میں افغان فوج مکمل کنٹرول سنبھال لے گی، اوباما فوٹو: رائٹرز/فائل

واشنگٹن: امریکا کے صدر باراک اوباما نے افغانستان میں القاعدہ کو شکست دینے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہائٹ ہائوس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نائین الیون کے بعد امریکی افواج افغانستان گئیں۔

امریکی افواج نے افغانستان میں بے شمار قربانیاں دیں۔   2014کے بعد بھی امریکا افغان فورسز کی حمایت جاری رکھے گا۔ 2015 میں افغان فوج مکمل کنٹرول سنبھال لے گی۔ امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں جاری امن عمل کی حمایت کرتے ہیں۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔ القاعدہ کو ختم کرنا اور افغان حکومت کو مضبوط کرنا ہمارا مقصد ہے، افغانستان کو پرامن جگہ بنانا امریکاکی ذمے داری نہیں۔ اوباما نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا انحصار کابل کی جانب سے معاہدے پر دستخط کرنے سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔