چاکلیٹ سپلیمنٹس عمررسیدہ افراد کی علمی صلاحیت میں معاون، تحقیق

ویب ڈیسک  پير 18 دسمبر 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

میسا چوسٹس: حال ہی ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جو عمر رسیدہ  بالغ افراد چاکلیٹ سپلیمنٹس لیتے ہیں، ان میں علمی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درج بالا کلینکل ٹرائل میں عمر رسیدہ بالغ افراد کے گروپ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں ایک کی خوراک کا معیار کم تر تھا۔ دونوں گروپس نے دو سال تک چاکلیٹ سپلیمنٹس استعمال کیے۔

بہتر علمی صلاحیت کے جو نتائج پائے گئے، وہ ان لوگوں میں پائے گئے جن میں خوراک کا معیار دیگر شرکا کے مقابلے میں کم تر تھا۔ وہ شرکا جن کی خوراک کا معیار شروع سے ہی اچھا تھا، ان کی علمی صلاحیت  میں کوئی تغیر نہیں دیکھا گیا۔

امریکا میں بوسٹن کے میساچوسٹس جنرل ہسپتال کے شعبہ نفسیات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیراگ ویاس نے کہا کہ نتائج ظاہر کرتے ہیں جن عمر رسیدہ افراد کی خوراک ٹھیک نہیں ان میں چاکلیٹ سپلیمنٹس علمی فعالیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

برمنگھم کے محققین اور ویمن ہاسپٹل اینڈ ہارورڈ میڈیکل  اسکول نے بھی اس مطالعے میں حصہ لیا جو ’دی امریکن جرنل آف کلینکل نیوٹریشن‘ میں شائع ہوا۔ تحقیق میں 573 بوڑھے مرد اور خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں دو سال تک روزانہ  چاکلیٹ  سپلیمنٹس  لینے کی ہدایات دی گئیں ۔

2 سال بعد جب محققین نے پورے گروپ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو روزانہ چاکلیٹ  سپلیمنٹس لینے والے افراد کی مجموعی  ذہنی صلاحیت اور ایگزیکٹو فنکشن میں نسبتاً بہتر تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔