پنجاب حکومت کا سستے آٹے کی فراہمی کیلئے فلورملزکو نقد سبسڈی دینے کا فیصلہ

 بدھ 28 مئ 2014
رمضان میں پنجاب کے عوام کوآٹے کے فی تھیلے پر150 سے200روپے تک سبسڈی دی جائیگی  فوٹو: فائل

رمضان میں پنجاب کے عوام کوآٹے کے فی تھیلے پر150 سے200روپے تک سبسڈی دی جائیگی فوٹو: فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے رمضان المبارک کے دوران سستے آٹے کی فراہمی کیلیے پہلی مرتبہ فلور ملز کوسبسڈائزڈ گندم دینے کے بجائے نقدسبسڈی دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

جس کے نتیجے میں حکومت ماضی کے مقابلے اس برس رمضان کے دوران عوام کوآٹے کے فی تھیلے پر150 سے200 روپے تک سبسڈی دے پائے گی اس سے ڈھائی سے3لاکھ ٹن سرکاری گندم کی بھی بچت ہوگی،نقد سبسڈی میں کسی بھی طرح کی کرپشن اور جعلسازی کی روک تھام کیلیے خصوصی طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں  گندم خریداری مہم کیلیے مقررہ  محکمہ خوراک کے ڈویژنل اہداف کومکمل کرنے میں 106 فیصدکے ساتھ ملتان ڈویژن پہلے،105فیصد کے ساتھ بہاولپور ڈویژن دوسرے اور102 فیصد کے ساتھ ڈی جی خان ڈویژن تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ محکمہ خوراک پنجاب 35 لاکھ 23 ہزار ٹن گندم خریدکر اپنے ہدف کومکمل کر کے 101 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔