گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے معروف فنکاروں کی ملاقات

فنکار معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، وہ اپنی اداکاری سے معاشرے میں موجود خامیوں کو اجاگر کرتے ہیں، گورنر سندھ


ویب ڈیسک December 20, 2023
فنکاروں نے گورنر ہاؤس میں کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی : فوٹو : ویب ڈیسک

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ملک کے نامور فنکاروں کے وفد سے ملاقات کی، وفد میں عدنان صدیقی، محمود اسلم حنا دلپذیر، فیصل قریشی اور عائشہ عمر سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فنکار معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، وہ اپنی اداکاری سے معاشرے میں موجود خامیوں کو اجاگر کرتے ہیں، پاکستان کے فنکار صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ دنوں پڑوسی ملک کے دورے کے دوران محسوس کیا کہ وہاں غریب آدمی کو ہر بنیادی سہولت میسر ہے، وہ پابندیوں کے باوجود بھی خوشحال ہیں لیکن ہم فرقہ واریت، قوم پرستی اور مذہبی منافرت میں بہت آگے چلے گئے جبکہ کراچی مجرموں کا شہر بنتا جا رہا ہے۔

کامران ٹیسوری نے فنکاروں سے تعلیمی نظام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بغیر کسی سمت کے بڑھتے چلے جا رہے ہیں، ہمیں ایچ ای سی کی طرز پر پرائمری ایجوکیشن کمیشن بنانے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر کسی اختیار کے گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھولے ہیں، عوام کی شکایا ت سننے کے لیے بیل آف ہوپ پر 24 گھنٹے عملہ موجود رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور، معروف اداکارہ مومنہ اقبال تھانہ مستی گیٹ پہنچ گئیں

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ہماری طرف سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، اس دوران فنکاروں کے وفد نے گورنر سندھ کے ہمراہ قائد روم، طاقتور پاکستان کے راشن بیگز اور آئی ٹی کلاسز کی مارکی کا دورہ بھی کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کے فنکاروں کی خدمات کے لیے اُنہیں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا۔

[video width="960" height="544" mp4="https://c.express.pk/2023/12/whatsapp-video-2023-12-20-at-11.49.57-am-1703058974.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں