پیار اور محبت صرف فلمی کہانیوں تک محدود ہیں سونیا حسین
اب میں اصلی اور فیک محبت کے درمیان فرق کرسکتی ہوں، اداکارہ کی تازہ انٹرویو میں گفتگو
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ پیار اور محبت صرف فلمی کہانیوں تک محدود ہیں۔
اداکارہ نے عمران اشرف کے ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کی جدوجہد اور زندگی کے اہم مراحل کے متعلق بات چیت کی۔
عمران اشرف نے اس موقع پر اداکارہ سے ان کی کامیابی کا نسخہ پوچھا تو وہ کہنے لگیں 'میں صرف اپنی کار میں بیٹھ جاتی ہوں اور پھر اپنے کام کو سرانجام دیتی ہوں'۔
محبت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سونیا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اب اصلی اور فیک محبت کے درمیان فرق کرسکتی ہیں۔
اس موقع پر عمران اشرف نے اس بات پر اداکارہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے اپنے والدین کو ایک گھر گفٹ کیا ہے۔
سونیا حسین نے اس موقع پر انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ایشو کو ہماری سوسائٹی میں اکثر دبا دیا جاتا ہے۔