خضدار عام انتخابات کیلیے جے یوآئی کا بی این پی سے اتحاد کا اعلان

سردار اختر مینگل این اے 256 اور پی پی 20 سے جے یوآئی و بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے


ویب ڈیسک December 22, 2023
فوٹو: فائل

آئندہ عام انتخابات کے لیے جمعیت علمائے اسلام نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے اتحاد کا اعلان کردیا۔

بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور جے یو آئی کے مولانا قمرالدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سردار اختر مینگل این اے 256 اور پی بی 20 سے جے یوآئی و بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے مزید کہا کہ یونس عزیز زہری پی بی 19، اور غلام سرور موسیانی پی بی 18 سے جے یوآئی اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں