بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ویڈیو گیم کی صورت اپنالی

لائیو ویڈیو گیم میں مولا جٹ اور نوری نت کی آواز کے ساتھ گیم کھیلنے والے ان کرداروں کے لباس بھی منتخب کرسکیں گے


ویب ڈیسک December 22, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی فلمساز بلال لاشاری کی بلاک بسٹر فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کو نیا سنگ میل مل گیا۔

بلاک بسٹر فلم کے فائٹنگ مناظر اب ویڈیو گیم کی صورت میں بھی دستیاب ہوں گے اور لوگ اسے کھیل سکیں گے۔

ہالی وڈ کی متعدد فلموں پر پب جی گیمز بن چکی ہیں اور دنیا بھر میں شائقین انہیں پسند کرتے ہیں اور اب ایک پاکستانی فلم بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔




بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خوشی کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اب مداح 'مولا جٹ' کو کھیل بھی سکتے ہیں۔

لائیو ویڈیو گیم میں مولا جٹ اور نوری نت کی آواز کے ساتھ گیم کھیلنے والے ان کرداروں کے لباس بھی منتخب کرسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں