اسرائیل کی حماس کو 35 قیدیوں کی رہائی کے بدلے 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 دسمبر 2023
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

 غزہ: اسرائیل نے 35 قیدیوں کی رہائی کے عوض حماس کو 7 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے جن 35 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 7 روز کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کو عارضی جنگ بندی پر تحفظات ہیں اورانہوں نے 7 کے بجائے 14 روز کے لیے سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔