- ڈی آئی خان میں گاڑی پر فائرنگ، چار کسٹم اہلکار اور ایک بچی جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
کراچی آپریشن کو امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہے،چوہدری نثار علی
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی آپریشن میں جرائم کی روک تھام کے لیے سول آرمڈ فورسز کے عزم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو تمام امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور ہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجرجنرل رضوان اختر نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن سمیت سندھ کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات میں کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ آپریشن کا دائرہ کار بڑھانے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا شہر میں جاری آپریشن کو تمام امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہے اورہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا جبکہ آپریشن نے اب جو رفتار پکڑی ہے اسے ضائع یا ختم نہیں ہونے دینا چاہئے۔
وزير داخلہ نے كہا كہ رينجرز، پوليس اورصوبائی حكومت كے درميان بہتر رابطہ كراچی ميں پائيدارامن كے قيام ميں اہم كردار ادا كريگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سول آرمڈ فورسز اور بالخصوص سندھ رینجرز کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی ستعداد بڑھانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔