چین، 43 فیصد اضافے سے 31.7 ارب ڈالر کی فاضل تجارت

ایکسپریس اردو  بدھ 11 جولائی 2012
برآمدات کا حجم 11.3 فیصد بڑھ کر 180.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا

برآمدات کا حجم 11.3 فیصد بڑھ کر 180.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا

بیجنگ: چین کی تجارت جون میں 31.73 ارب ڈالر فاضل رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 43فیصد زیادہ ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 11.3 فیصد بڑھ کر 180.21ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ درآمدات کی مالیت صرف 6.3 فیصد اضافے سے 148.48 ارب ڈالر رہی، رواں سال جنوری سے جون تک برآمدات 9.2فیصد اضافے سے 954.38ارب ڈالر اور درآمدات 6.7فیصد کے اضافے سے 885.46 ارب ڈالر رہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں برآمدات میں 0.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات 8.9فیصد کم رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔