- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
- تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
- لاہور میں نادرا میگا سینٹر پراجیکٹ کئی برس بعد بھی تاخیر کا شکار
- ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان
- راولپنڈی؛ موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق
- کراچی میں مختلف سبزیاں سرکاری نرخ ناموں سے چار گنا زائد پر فروخت ہونے لگیں
- حماس کی قید میں یرغمالی ہماری بمباری میں مارے گئے تھے؛ اسرائیل کا اعتراف
- پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری
- آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراطلاعات
- مولانا فضل الرحمان کو منانے نواز شریف کا وزیراعظم کے ہمراہ ان کے گھر جانے کا امکان
- جاپان میں یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا سر منڈوالیا
- کراچی میں سڑکیں اور سیوریج نظام درہم برہم، بحالی کا کام بارشوں کے بعد بھی شروع نہ ہوسکا
- اہم آئینی ترامیم کا معاملہ، سینیٹ کا اجلاس پھر مؤخر، رات 10 بجے ہوگا
- الجزائر میں عبدالمجید تبون مسلسل دوسری بار صدر منتخب
- آئینی ترامیم کے بعد خیبرپختونخوا کے بارے میں بھی ضروری فیصلے کریں گے، رہنما مسلم لیگ(ن)
- محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں بھونیشور کمار کو پیچھے چھوڑ دیا
ارباز خان نے دوسری شادی کرلی، تصاویر وائرل
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار و فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی تھی جس میں سلمان خان، سیہیل خان، سلیم خان اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت اُن کی فیملی کے دیگر افراد اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
ارباز خان کے نکاح کی تقریب میں ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی تھی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ روینہ ٹنڈن اور شوریٰ خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔
نکاح کے خاص موقع پر شوریٰ خان نے ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ارباز خان نے اپنی دلہنیا کے لہنگے سے ملتا جلتا گولڈن رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
مزید پڑھیں: ارباز خان نے دوسری شادی کے سوال پر میڈیا کو خاموش کروا دیا
ارباز خان نے اپنی اور شوریٰ خان کی شادی کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ “ہمارے پیاروں کی موجودگی میں، ہم اپنی زندگی بھر کی محبت کا آغاز کررہے ہیں”۔
اُنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ “ہمارے خاص دن پر آپ کی دعاؤں اور نیک خواہشات کی ضرورت ہے”۔
بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ارباز خان اور شوریٰ خان کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ شوریٰ خان بالی ووڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں، ارباز خان اور شوریٰ خان کی پہلی ملاقات نئی آنے والی فلم ‘پٹنہ شکلا’ کے سیٹ پر ہوئی تھی جہاں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی کا آغاز ہوا۔
واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، اُن کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی اور 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا 21 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔