سانگھڑ میں ڈکیتیاں، لاکھوں لوٹ لیے گئے ، مزاحمت پر میاں بیوی زخمی

نامہ نگار  جمعرات 29 مئ 2014
نواحی گاؤں میں 10 مسلح افراد نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر صحافی کا گھر لوٹ لیا، صحافیوں کا اظہارتشویش۔
 فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں 10 مسلح افراد نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر صحافی کا گھر لوٹ لیا، صحافیوں کا اظہارتشویش۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ: سانگھڑ کے قریب نواحی گاؤں میں صحافی کے گھر ڈکیتی کی واردات، لاکھوں لوٹ لیے گئے ۔

مزاحمت پر میاں بیوی زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گل حسن سرایوال میں سینئر صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے خزانچی نثار احمد منگریو کے گھر رات گئے 10 مسلح افراد داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان ،نقد رقم، طلائی زیورات جس کی مالیت 8 لاکھ روپے سے زائد ہے چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوتین گھنٹے لوٹ مار کرتے رہے دوسری طرف لالہ غلام قادر سریوال سینئر صحافی کے چچا بشیر احمد سریوال کے گھر میں ملزمان داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی کوشش کی، مزاحمت پر بشیر احمد سریوال اس کی اہلیہ جام زادی کو زخمی کرکے فرار ہوگئے، صدر پریس کلب سانگھڑ محمد حسن لانڈر، سابق صدر اشفاق بھٹی، صغیر احمد راجپوت، ظفر لودھی دیگر نے لوٹ کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملوث افرار کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔