قومی پیرالمپکس گیمز کا آج پشاور میں آغاز، پرویز خٹک مہمان خصوصی ہوں گے

اے پی پی  جمعرات 29 مئ 2014
گیمز میں ملک بھر سے 300 کے قریب ایتھلیٹس مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے  فوٹو:فائل

گیمز میں ملک بھر سے 300 کے قریب ایتھلیٹس مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے فوٹو:فائل

اسلام آباد: نیشنل پیرالمپکس گیمزجمعرات سے قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہورہے ہیں۔

گیمز میں ملک بھر سے 300 کے قریب ایتھلیٹس مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی ایڈوائزر ڈاکٹرمہر تاج کے مطابق گیمز کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ایونٹ کے دوران کرکٹ، ہینڈبال، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس اور ایتھلیٹکس کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے، گیمز سے بہترین اور مضبوط پاکستانی ٹیم تشکیل دی جائیگی جو پیرالمپکس گیمز میں ملک کی نمائندگی کرے گی، انھوں نے بتایاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک گیمزکا افتتاح کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔