- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی سے کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
ویمنز کرکٹ، کراچی اور لاہور کا کل فائنل میں مقابلہ ہوگا

سمعیہ راولپنڈی کیخلاف 7 وکٹیں لے اڑیں، حیدرآباد5 وکٹ سے کامیاب، ملتان کے سامنے ایبٹ آباد 46 پر ڈھیر فوٹو: فائل
لاہور: محترمہ فاطمہ جناح ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ میں کراچی اور لاہور نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دونوں ٹیمیں جمعے کو ڈائمنڈ گرائونڈ اسلام آباد میں آمنے سامنے ہوں گی، بدھ کو لیگ میچز کے آخری روزسمعیہ صدیقی نے7 شکار کرتے ہوئے راولپنڈی کی بساط 97 پر لپیٹ دی، حیدر آباد نے آسان ہدف 5 وکٹیں گنوانے کے بعد حاصل کرلیا، لاہور نے لواسکورنگ میچ میں اسلا م آباد ریجن کو 69 رنز سے مات دے دی، بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے پر ڈیانا بیگ کو ویمن آف دی میچ قراردیاگیا،کراچی نے سیالکوٹ کو9 وکٹ سے زیرکیا، ردا حسین اور شمائلہ قریشی کی 3،3 وکٹوں کے بعد جویریہ خان نے ناقابل شکست ففٹی جڑی، ملتان نے ایبٹ آباد کو 46 پر ڈھیر کرنے کے بعد بغیر کسی نقصان کے ہدف عبورکرلیا،نادیہ حسین نے صرف ایک رن کے بدلے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
اسماویہ اقبال نے اتنی ہی وکٹوں کیلیے 19رنز دیے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری ایونٹ کے لیگ میچزکے آخری روز ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ پر میزبان سائیڈ کے خلاف لاہور ریجن کی ٹیم نے158 رنز بنائے، مرینہ اقبال36 اور عالیہ ریاض25 کے ہمراہ نمایاں رہیں، انوشے ملک ، حنا شفیق اور مریم حسن نے 2،2 وکٹوں کا بٹوارا کیا۔ جواب میں اسلام آباد کی ٹیم صرف 89 تک ہی پہنچ سکی، انعم امین نے 6 اور بسمہ معروف نے 15 رنز کے بدلے 3،3 شکار کیے، الزبتھ برکت کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والی فاتح ٹیم کی ڈیانا بیگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، نیشنل گرائونڈ میں کراچی ریجن کی ٹیم نے سیالکوٹ کو مقررہ اوورز میں 149 رنز تک محدود رکھا، ردا حسین اور شمائلہ قریشی نے 3،3 وکٹیں اپنے نام کیں، فاتح سائیڈ نے ہدف صرف 23.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ان فارم بیٹسویمن جویریہ خان نے ناقابل شکست57 رنزبنائے، مرغزارگرائونڈ پر ملتان نے ایبٹ آباد کو 46 رنز تک محدود کردیا، نادیہ حسین نے ایک رن کے بدلے 4 حریف بیٹسویمنز کو پویلین کا راستہ دکھایا، اسماویہ اقبال نے بھی اتنے ہی شکار کیے۔ جواب میں ملتان نے ہدف محض 15 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، کومل فیروز20 اور اریب شمیم 21 کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے میزبان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے مات دے دی، ناکام ٹیم 97 پر ڈھیر ہوگئی، بدرالنسا36 اورعذرا فاروق 34 کے ساتھ مزاحمت کرتی دکھائی دیں، سمعیہ صدیقی نے 21 رنز کے بدلے 7 وکٹیں حاصل کیں، فاتح سائیڈ نے آسان ہدف 5 وکٹیں گنواکرحاصل کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔