نیب میں میگا کرپشن کیسز کی تفتیش آخری مراحل میں

واجد حمید  جمعرات 29 مئ 2014
گدو رینٹل ریفرنس تیار ہو چکا، راجا پرویز اشرف چوتھے ریفرنس میں بھی ملزم نامزد ہیں۔ فوٹو: فائل

گدو رینٹل ریفرنس تیار ہو چکا، راجا پرویز اشرف چوتھے ریفرنس میں بھی ملزم نامزد ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیب راولپنڈی اسلام آبادمیںرینٹل پاورسمیت7میگاکرپشن کیسزکی انویسٹی گیشن آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گدو رینٹل منصوبے کاریفرنس بھی تیار ہو چکا ہے اورسابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف چوتھے ریفرنس میں بھی ملزم نامزد ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی اسلام آباد میں 77 شکایات کی تحقیقات کی جا ر ہی ہیں، 147 انکوائریاں آخری مراحل میں ہیں اور49 انویسٹی گیشن کیسز میں نیب افسران رپورٹ مرتب کر رہے ہیں۔ 125 تفتیشی افسران267 مختلف شکایات، انکوائریزاورانویسٹی گیشنزکونمٹانے میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔