شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ نے پوری دنیا میں 323 کروڑ کا بزنس کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 29 دسمبر 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ نے پوری دنیا میں 323  کروڑ کا بزنس کرلیا۔

پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے بعد ’ڈنکی‘ کا بزنس متاثر ہوا تھا لیکن اب اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور صرف ایک ہفتے میں یہ سنگ میل عبور ہوا ہے۔

دوسری طرف پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے ارر اس کا ایک ہفتے کا مجموعی بزنس 500 کروڑ تک جا پہنچا ہے۔

’سالار‘ کے بزنس میں وقت گزرنے کے ساتھ کافی کمی ہوگئی ہے اور اوپننگ ڈے پر 90 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم ساتویں دن صرف 13 کروڑ سمیٹ سکی۔

واضح رہے کہ ’سالار‘ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ’کے جی ایف‘ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔