سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 مئ 2014
بتایا جائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہے یا فرقہ وارانہ، عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار
فوٹو: فائل

بتایا جائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سیاسی وجوہات کی بنا پر ہے یا فرقہ وارانہ، عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار فوٹو: فائل

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے شہر  میں جاری ٹارگٹ کلنگ سے متعلق رپورٹ 10 روزمیں طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی اس دوران سندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک عدالت میں موجود تھے، دوران سماعت عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ سیاسی وجوہات کی بناء پر ہے یا فرقہ وارانہ جب کہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجوہات اور اس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق 10 روز میں رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔