- گرفتاری کا خدشہ؛ علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کیلیے درخواست
- پی ٹی آئی احتجاج کے باعث ملزمان بھی عدالتوں میں پیش نہ کیے جا سکے
- اڈیالہ جیل کا قیدی مار دھاڑ چاہتا ہے، علی امین فساد پھیلانے آ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
- رضوان کپتان بنے تو نائب کون ہوگا؟
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی؛ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے مزید 3 نئے نام منظر عام پر آگئے
- آٹزم؛ بچے، والدین اور معاشرتی رویہ
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری
- پرامن لوگوں کو کمزور نہ سمجھیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، بیرسٹر سیف
- پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج؛ دارالحکومت کی سیکیورٹی سخت اور داخلی راستے سیل
- پنجاب؛ ناقص کارکردگی پر وزارت تعلیم کے 3 افسران معطل
- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
برطانیہ: کان کے درد میں مبتلا خاتون کا معائنہ، ڈاکٹرز کا خوفناک انکشاف
شیشائر: برطانیہ کی ایک شہری خاتون جو تین بچوں کی ماں بھی ہے نے اپنے کان کے اندر مکڑی کی نرسری دریافت کی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی شیشائر سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لوسی وائلڈ، جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور تخلیق کار بھی ہیں، نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک دن نیند سے بیدار ہونے پر ان کے کان میں کھرچنے والی آواز محسوس ہوئی۔ شروع میں انہوں نے سوچا کہ یہ کان کا تھوڑا سا میل ہوگا لیکن جب دن بھر یہ احساس برقرار رہا تو وہ گھبرا گئیں۔
لوسی نے بتایا کہ انہوں نے ایک اسمارٹ بڈ (ایک الیکٹرانک کان صاف کرنے والا آلہ جو کہ کیمرے سے لیس ہوتا ہے) کا استعمال کرتے ہوئے خود ہی کان کے معائنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت انہوں نے خوفناک انکشاف کیا کہ ایک مکڑی ان کے کان میں گھس گئی ہے۔ انہوں فوراً اپنے کان میں گرم زیتون کا تیل ڈالا اور مکڑی کو باہر نکالا جو کہ تقریباً 1 سینٹی میٹر کے سائز کی تھی۔
تاہم مکڑی کو کامیابی سے نکالنے کے باوجود لوسی کا کہنا تھا کہ ان کے کان سے خون بہہ رہا تھا اور وہ ٹھیک سے سن نہیں پا رہی تھیں۔ انہوں نے اسپتال کے کان، ناک اور گلے کے شعبے سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ ان کے کان میں تو مکڑی کا گھونسلہ ہے۔
ڈاکٹروں نے فوراً ان کے کان کے اندر کے حصے سے خاص آلے کی مدد سے مکڑی کا پورا گھونسلہ کھینچ لیا۔ لوسی وائلڈ نے اس تجربے کو اب تک کا سب سے خوفناک درد قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔