فلم "اینمل" میں چھوٹے بھائی کو مرتا دیکھ کرسینما سے باہر آگیا، سنی دیول

ویب ڈیسک  پير 1 جنوری 2024
دیول خاندان شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہے، سنی دیول:فوٹو:فائل

دیول خاندان شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہے، سنی دیول:فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے فلم “اینیمل” کا کلائمکس چھوڑ کر سینما سے باہر آگیا۔

بالی ووڈ کے اسٹرونگ سمجھے جانے والے ہیرو سنی دیول نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم “اینیمل” پوری دیکھے بغیر سینما سے باہر آگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سنی دیول نے اپنے بھائی بوبی کی فلم “انیمل” پسند نہ آنے کی وجہ بتادی

سنی دیول کا کہنا تھا کہ فلم “اینیمل” کے کلائمکس میں ان کے چھوٹے بھائی اداکار بوبی دیول کو مرتا دکھایا گیا جو ان سے برداشت نہیں ہوا اور وہ فلم ادھوری چھوڑ کر سینما سے باہر چلے گئے۔

اداکار نے مزید کہا کہ “اینیمل” ایک بہترین فلم ہے جس میں ان کے بھائی بوبی دیول نے اہم کردار عمدگی سے نبھایا ہے۔ دیول خاندان شارٹ کٹ کے بجائے محنت پر یقین رکھتا ہے۔

سنی دیول کی فلم “غدر 2″ بھی سال کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی تھی جبکہ رنبیر کپور اور بوبی دیول کی فلم “اینیمل” بھی سال کی کامیاب فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔