رونالڈو نے والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 2 جنوری 2024
کرسٹیانو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کی جانب سے گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کرسٹیانو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کی جانب سے گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی گئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

میڈیرا: کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی والدہ کو 69 ویں سالگرہ پر نئی پورشے کار کا تحفہ دیا ہے، انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ والدہ نئے سال کی شروعات خوشی سے بھرپور لمحات کے ساتھ کریں، رونالڈو کی والدہ ڈولوریس اویرو اتوار کے روز 69 برس کی عمر کو پہنچیں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

پرتگیز سپر اسٹار فٹبالر خاص طور پر ان کی سالگرہ منانے کیلیے آبائی علاقے میڈیرا پہنچے، رونالڈو نے اپنی والدہ کو پورشے گاڑی تحفے میں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئرکی۔

کرسٹیانو کے بیٹے رونالڈو جونیئر کی جانب سے گاڑی اپنی دادی کے حوالے کی گئی، اس موقع پر ان کی آنکھوں میں آنسو تھے، گاڑی میں بیٹھنے سے قبل انھوں نے پوتے کو گلے بھی لگایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔