سونے کی فی تولہ قیمت 48 ہزارسے بھی نیچے آگئی

بزنس رپورٹر  جمعـء 30 مئ 2014
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 47 ہزار 900 اور دس گرام 41 ہزار 54 روپے ہوگئی   فوٹو: اے ایف پی/فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت 47 ہزار 900 اور دس گرام 41 ہزار 54 روپے ہوگئی فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے1253 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ قیمت 48ہزار روپے سے بھی نیچے آگئی۔

جمعرات کو تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 600 اور517 روپے کی نمایاں کمی ہوئی جس سے تولہ قیمت47900اور دس گرام 41054 روپے ہوگئی چاندی کی تولہ قیمت10 روپے کی کمی سے725 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔