- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
میچ فکسنگ کی وبا ویمنز کرکٹ کو بھی لپیٹ میں لینے لگی
لندن: میچ فکسنگ کی وبا ویمنز کرکٹ کو بھی لپیٹ میں لینے لگی۔
آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک آفیشل نے انھیں بتایاکہ ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ کا ایک میچ بھی شکوک کی زد میں تھا، مگر جائلزکلارک نے اس کے بارے میں تحقیقات رکوا دیں، انھوں نے کہا کہ سری نواسن تو اپنے انجام کوپہنچ رہے ہیں، کلارک اب ہم تم پر توجہ دیں گے، مودی نے کہا کہ چند ممالک کے کرکٹ بورڈز چیئرمین میرے ساتھ رابطے میں ہیں، جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے، تمام سربراہوں کو غفلت کی نیند سے جاگنا اور کلارک کو باہر کا دروازہ دکھانا ہوگا، میں اس مافیا کے خاتمے میں مدد دینے کو تیارہوں۔
مودی نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے سربراہان سری نواسن کے خلاف مگر اس کے باوجود بی سی سی آئی کے معطل صدر آئی سی سی پوسٹ پر قبضے کیلیے تیار ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ آئی سی سی کو فکسرز چلارہے ہیں، انھوں نے بی سی سی آئی کے صدر این سری نواسن اور انگلش بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک پر فکسنگ تحقیقات روکنے کا بھی الزام عائد کیا، مودی نے چیلنج کیا کہ اگر میرے کمنٹس غلط ہیں تو مجھے عدالت لے جاؤ، انھوں نے آئی سی سی کوبدمعاشوں کی عالمی کونسل قرار دیا۔ مودی نے اپنی ٹویٹر پروفائل کی تصویر بھی تبدیل کردی، جس میں آئی سی سی کے لوگو کو تبدیل کرتے ہوئے لکھا گیاکہ ’’ انٹرنیشنل کرکٹ آف کروکس‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔