ڈاکٹرز نے سابق صدر پرویز مشرف کو چہل قدمی سے بھی منع کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 مئ 2014
 پرویز مشرف کو روز فزیو تھراپی کی بھی ضرورت ہے،ڈاکٹرز، فوٹو:فائل

پرویز مشرف کو روز فزیو تھراپی کی بھی ضرورت ہے،ڈاکٹرز، فوٹو:فائل

کراچی: ڈاکٹرز نے ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی وجہ سے سابق صدر پرویز مشرف کو چہل قدمی سے بھی منع کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر نے گزشتہ روز کراچی کے پی این شفا اسپتال میں اپنا مکمل طبی معائنہ کرایا، میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کی رپورٹ کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی میں ایئر لائن فریکچر ہے لہذا وہ چہل قدمی نہ کریں۔ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں جس قسم کی سرجری کی ضرورت ہے اس کی سہولت پاکستان میں میسر نہیں ہے جب کہ پرویز مشرف کو روز فزیو تھراپی کی بھی ضرورت ہے۔

دوسری جانب پرویز مشرف کے ذاتی معالجین نے میڈیکل رپورٹ  اسپائنل کے ماہر سرجنز کو بھیج دی ہے تاکہ سرجری کے حوالے سے ماہر ڈاکٹز کی رائے لی جا سکے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ ملک سے باہر جانے سے قاصر ہیں لیکن انہوں نے ایس سی ایل سے نام نکالنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں وکلا کے ذریعے درخواست دائر کررکھی ہے جس پر سماعت مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ 31 مئی تک محفوظ کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔