امن وامان کا قیام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، گورنرسندھ

ویب ڈیسک  جمعـء 30 مئ 2014
مجرموں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بلا تفریق اقدامات ضروری ہیں۔عشرت العباد خان،
فوٹو: فائل

مجرموں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بلا تفریق اقدامات ضروری ہیں۔عشرت العباد خان، فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں امن وامان کے لیے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ملاقات کی اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ امن وامان کا قیام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کے لیے مجرموں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے بلا تفریق اقدامات ضروری ہیں۔

گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت دیں کہ شہر میں امن وامان کے لیے ملزمان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں جبکہ ملزمان کے خلاف بھرپور انٹیلی جنس کے بعد ہی ایکشن لیا جائے تاکہ عوام قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی کارروائی سے متاثر نہ ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔