یش راج فلمز میں کام کا موقع ملا تو انکار نہیں کروں گی، عالیہ بھٹ

اے پی پی  ہفتہ 31 مئ 2014
بالی ووڈ میں یہی خواب لے کر آئی ہوں کہ ایک بار ضرور یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہیروئن بنوں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں یہی خواب لے کر آئی ہوں کہ ایک بار ضرور یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہیروئن بنوں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے یش راج فلمز کی ہیروئن بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بالی ووڈ میں یہی خواب آنکھوں میں لے کر آئی ہوں کہ زندگی میں ایک بار ضرور یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہیروئن بنوں گی اور یہ میری پرانی خواہش ہے، مجھے جب بھی یش راج فلمز میں کام کرنے کا موقع ملا تو انکار نہیں کروں گی اور اسے اپنی خوشی قسمتی اور ایک اعزاز سمجھوں گی۔

فلم ’’ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ‘‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنیوالی عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلموں’’ ہائی وے ‘‘ اور ’’ ٹو اسٹیٹس ‘‘ کو مداحوں کی طرف سے بھر پور پزیرائی ملکی جب کہ ان کی نئی فلم ’’ ہمپٹی شرما کی دلہنیا ‘‘ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔