کراچی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی کی گاڑی پرفائرنگ، محافظ اور ڈرائیور زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 مئ 2014
زخمی ڈرائیور اور محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،فوٹو:ایکسپریس نیوز

زخمی ڈرائیور اور محافظ کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،فوٹو:ایکسپریس نیوز

کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنہ کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنہ اپنے دفتر سے رہائش گاہ کے لیے نکلے تو ناصر جمپ کےقریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا محافظ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ ڈپٹی کمشنر زبیر چنہ واقعے میں محفوظ رہے۔ زخمی ہونےوالے محافظ اور ڈرائیور کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کشمنرزبیر چنہ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا اورنہ ہی کبھی انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا تاہم واقعے  میں ملوث ملزمان کی گرفتار کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔