سابق حکمرانوں نے 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، شہبازشریف

ویب ڈیسک  اتوار 1 جون 2014
مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔، شہباز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔، شہباز شریف فوٹو: فائل

لاہور: وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نےنندی پور پاور پراجیکٹ پر بدترین مجرمانہ غفلت کی اور18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگادیا۔

لاہور میں سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے صحافیوں، کالم نگاروں اور دانشوروں کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پوری نیک نیتی اور خلوص کے ساتھ عوام کی خدمت کررہی ہے۔ بجلی بحران سمیت ملک کو درپیش ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص بحال ہورہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں اپنا پیسہ لگارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نندی پور پاور پروجیکٹ پربدترین مجرمانہ غفلت کی اور 18کروڑ عوام کا مستقبل داؤ پرلگایا، لیکن موجودہ حکومت نے اس منصوبے کو 7ماہ کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا، جو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔