راولپنڈی میں شوہر کی دوسری شادی پر ماں نے اپنے 2 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

ویب ڈیسک  اتوار 1 جون 2014
لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

راولپنڈی: راجا اکرم کالونی کی رہائشی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی پر اپنے دو بچوں کو قتل کرکے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تلسہ روڈ پر واقع راجا اکرم کالونی کے ایک گھر میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچوں کے قتل کی اطلاع پر ریسکیو رضاکار اور پولیس موقع پر پہنچی  تو انہوں نے دیکھا کہ دو بچوں کو بے ہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا ہے جبکہ قریب ہی ان کی ماں کی بھی لاش موجود تھی۔ ریسکیو حکام نے تینوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔

خاتون کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے شوہر نے دوسری شادی کی تھی جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی بیٹی نے خودکشی کی ہے لیکن بچوں کا قاتل اسکا باپ پے کیونکہ کوئی بھی ماں اپنے بچوں کو قتل نہیں کرسکتی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔