بھارتی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 1 جون 2014
اسلام قبول کرنے کے بعد مونیکا نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا جب کہ اپنا نام بھی تبدیل کرکے ایم آر رحیمہ رکھ لیا۔  فوٹو؛فائل

اسلام قبول کرنے کے بعد مونیکا نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا جب کہ اپنا نام بھی تبدیل کرکے ایم آر رحیمہ رکھ لیا۔ فوٹو؛فائل

چنائی: بھارتی اداکارہ مونیکا اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سے زائد تامل فلموں میں ہیروئن اور چائلڈ ایکٹر کا کردار ادا کرنے والی مونیکا نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہونے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مونیکا نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلامی تعلیمات نے بے حد متاثر کیا جس کی وجہ سے انہوں نے عیسائی مذہب چھوڑ نے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فلمی دنیا کو بھی خیرباد کہتے ہوئے کہا کہ وہ جلد شادی کر کے پرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہیں جب کہ انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے ایم جی رحیمہ رکھ لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔