- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسان گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
- سندھ حکومت بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی 100 فیصد اونر شپ لیتی ہے، شرجیل انعام میمن
- سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے، وزیردفاع
- ایف آئی اے نے سیلاب متاثرین کے نام پر جعل سازی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا
- اے این ایف کی کارروائی؛ بلوچستان کے پہاڑوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد
- ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر کی جائیداد میں 3 دن میں 68 ارب ڈالر کمی
- گاڑیوں کا دھواں صرف دو گھنٹے میں دماغی روابط تبدیل کرسکتا ہے
- جواں رہنے کے لیے سالانہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کرنے والا تاجر
- بلیو اوریجن صرف خواتین عملے پر مشتمل مشن خلا میں روانہ کرے گی
- ملکی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں بڑی کمی
آئی ایم ایف کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر اظہار اطمینان
مستحقین کو 62ارب فراہمی کا ہدف مقرر، 30جون تک 68ارب روپے فراہم کیے جانے کا امکان۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی نے عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی جانب سے مقرر کردہ تمام اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے ہیں اور آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 2013-14کے دوران بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحقین کو 62ارب روپے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ 30جون تک اس مد میں 68ارب روپے کی فراہمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی مارچ کیلیے آئی ایم ایف نے مستحقین کو 48ارب روپے فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا اور بی آئی ایس پی نے مقرر کردہ ہدف کامیابی سے پورا کرتے ہوئے 48ارب 93کروڑ 80لاکھ روپے مستحقین کو ادا کیے۔
دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی جنوری مارچ کیلیے 42 لاکھ50ہزار مستحقین کو غیر مشروط کیش ٹرانسفر یو ایس ٹی کی مد میں ادائیگی کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ بی آئی ایس پی نے ہدف نہ صرف پورا کیا بلکہ 43لاکھ 80ہزار مستحقین کو ادائیگی کی۔ اسی طرح رواں سہ ماہی اپریل جون کے 44 لاکھ 70ہزار مستحقین کے ہدف کی بجائے 47لاکھ مستحقین کو ادائیگی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔