امریکا؛ خاتون معاون ٹیچر کا پرائمری کے طلبا سے جنسی زیادتی کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جنوری 2024
نابالغ طلبا سے جنسی زیادتی پر ایلن فلپس کو کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، فوٹو: امریکی میڈیا

نابالغ طلبا سے جنسی زیادتی پر ایلن فلپس کو کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے، فوٹو: امریکی میڈیا

کینٹکی: امریکا میں ایک پرائمری اسکول کے ٹیچر کی معاون ایلن فلپس نے نوعمر لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کرلیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کینٹکی میں ایلن فلپس کو اپریل 2023 میں دو کم عمر طلبا کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا جنھوں نے پولیس کا بتایا تھا کہ خاتون معاون ٹیچر نے تین بار الگ الگ مواقعوں پر جنسی زیادتی کی۔

38 سالہ ایلن فلپس نے آج ہونے والی سماعت میں اعترافِ جرم کرلیا۔ کہ انھوں نے بتایا کہ 14 سے 16 سال کے متعدد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جن میں سے زیادہ تر کو اسکول میں اور کچھ کو آئن لائن پھنسا کر مجبور کیا تھا۔

ایلن فلپس نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ بعض اوقات ایک ہی وقت میں متعدد لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرتی تھیں۔

خاتون معاون ٹیچر کو اسکول کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر کم از کم 10 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔