انڈین موسیقار سلیم مرچنٹ کا راحت فتح علی خان سے خصوصی محبت کا اظہار

ویب ڈیسک  جمعرات 18 جنوری 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

نامور انڈین موسیقار سلیم مرچنٹ نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ ایک پوسٹ میں خصوصی محبت کا اظہار کیا ہے۔ 

سلیم مرچنٹ نے گلوکار کے ساتھ اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ان کا راحت فتح علی خان سے خصوصی برادرانہ تعلق ہے۔

موسیقار نے مزید لکھا کہ انہیں گلوکار کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوشی ہے اور وہ ان کے ساتھ بلاک بسٹر گانوں او رے پیا، سائیاں، دلگی، مجھ کو تیری ضرورت اور آفرین میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

انسٹاگرام پر جاری تصویر میں یہ وضاحت موجود نہیں ہے کہ اسے کہاں بنایا گیا البتہ موسیقار کے مطابق یہ مشہور گانے ’آفرین‘ کی ریکارڈنگ کے موقع پر کھینچی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر سلیم مرچنٹ کی پوسٹ کو مداحوں کی طرف سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور نفرت کے ماحول میں ان کی طرف سے محبت کے اظہار پر لوگ تحسین کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔