بونیر میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگادی، 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 2 جون 2014
ابتدائی طور پر فائرنگ اور گھر میں آگ لگانے کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔    فوٹو:فائل

ابتدائی طور پر فائرنگ اور گھر میں آگ لگانے کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ فوٹو:فائل

بونیر: پلواڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد گھر کو آگ لگادی جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے پلواڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے مہابر نامی شخص کے گھر پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد گھر کو آگ لگادی۔ جس سے گھر میں موجود مہابر، اس کی بیوی، بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے اس المناک واقعےکی رپورٹ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔