ثنا جاوید نے شعیب ملک سے شادی کے بعد نام بدل لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جنوری 2024
ثنا جاوید نے شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی : فوٹو : انسٹاگرام

ثنا جاوید نے شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی : فوٹو : انسٹاگرام

  کراچی: فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید نے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کرکے اپنا نام بدل لیا۔

اداکارہ ثنا جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرکے پاکستان سمیت بھارت میں خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس خبر نے دونوں ممالک کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شادی کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے ہلکے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں وہ اپنے شوہر شعیب ملک کے گلے میں لگی ہوئی ہیں۔

شادی کی تصاویر پر جہاں اس جوڑی کی مبارکباد دی گئی تو وہیں زیادہ تر صارفین نے ثنا جاوید اور شعیب ملک پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

شعیب ملک سے شادی کے اعلان کے فوری بعد ہی ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کرکے ‘ثنا شعیب ملک’ کرلیا ہے۔

sana

واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی

دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں جبکہ سال 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر سامنے آئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔