- آرمی چیف سے ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی
- دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری
- 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع
- الزائمرز کی دوا میں اہم پیش رفت
- راولپنڈی؛ جائیداد کے تنازع پر گاڑیوں کے شوروم پر اندھا دھند فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی
- افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
- پاکستان میں کم خرچ فیول کا حامل ٹریکٹر متعارف
- لبنان پراسرائیل کےحملوں میں شدت؛ گزشتہ 20 گھنٹوں میں 37 افراد شہید
- پی آئی اے کے بولی دہندگان ملازمین کو فارغ ، پنشن نہیں دینگے
- تعلیمی اخراجات جی ڈی پی کا صرف 1.5فیصد، 4 فیصد تک لانے کی سفارش
- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
وسیم بادامی نے پہلے ہی ثانیہ مرزا کو شعیب اور ثنا کی دوستی سے آگاہ کردیا تھا؟
کراچی: پاکستان کے معروف میزبان وسیم بادامی نے پہلے ہی ڈھکے چُھپے الفاظ میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک اور ثنا جاوید کی دوستی سے متعلق اشارہ دے دیا تھا۔
20 جنوری کی صبح شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کا اعلان کرکے اپنے مداحوں سمیت دوستوں کو بھی حیران کیا، یہ خبر پاکستان سمیت بھارت میں بریکنگ نیوز بن کر سامنے آئی۔
اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد وسیم بادامی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ شعیب ملک سے متعلق ثانیہ مرزا کو آگاہ کرتے نظر آرہے ہیں۔
وسیم بادامی نے کچھ عرصہ قبل شائستہ لودھی کے ہمراہ اداکار و میزبان احسن خان کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی، دورانِ پروگرام وسیم بادامی نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ “بھابھی! آپ چیک کرلیں کہ شعیب ملک گیم شو ‘جیتو پاکستان’ میں صرف کھیلنے آئے تھے یا پھر کسی کا دل بھی جیت کر لے گئے؟”
مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی دوسری شادی پر نیک خواہشات کا اظہار
یہ بات سُن کر شائستہ لودھی نے فوراََ ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے کہا تھا کہ “آپ وسیم بادامی کی باتوں میں نہ آئیں، ان کا اپنا ریکارڈ خراب ہے، اسی لیے شعیب ملک کے بارے میں بھی ایسا بول رہے ہیں”۔
اس پر وسیم بادامی نے ایک بار پھر ثانیہ مرزا سے کہا تھا کہ “آپ ایک بار چیک کرلیں، ہمارے پاس اطلاعات تھیں جو میں نے آپ کو بتا دیں”۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔
دسمبر 2022 سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تھیں لیکن دونوں اسٹارز کی جانب سے طلاق کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کے والد نے اُن کی بیٹی کی طلاق کی تصدیق کردی ہے۔
مزید پڑھیں: فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کروائی؟
دوسری جانب اداکارہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔