"خاور مانیکا اور میرا غم یکساں"، عمیر جیسوال کی پوسٹ وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 21 جنوری 2024
ثنا جاوید نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی : فوٹو : ویب ڈیسک

ثنا جاوید نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرلی : فوٹو : ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ دوسری شادی کے بعد اُن کے سابق شوہر عمیر جیسوال کے نام سے پوسٹ وائرل ہوگئی۔

20 جنوری کو ثنا جاوید اور شعیب ملک نے اپنی شادی کا اعلان سب کو حیران کردیا، یہ خبر پاکستان اور بھارت کے لیے بریکنگ نیوز کے طور پر سامنے آئی۔

اس خبر کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ثانیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تو وہیں ثنا جاوید کے سابق شوہر گلوکار عمیر جیسوال کو بھی تسلی دیتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: وسیم بادامی نے پہلے ہی ثانیہ مزرا کو شعیب اور ثنا کی دوستی سے آگاہ کردیا تھا؟

اسی دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر عمیر جیسوال کے نام سے منسوب اکاؤنٹ کی پوسٹ وائرل ہوئی جس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔

پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ “خاور مانیکا اور میرا (عمیر جیسوال) غم ایک جیسا ہے، ہم دونوں کی کہانی بھی ایک جیسی ہے”۔

یہ پوسٹ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کو یہی لگا کہ یہ گلوکار عمیر جیسوال کا آفیشل اکاؤنٹ ہے اور اُنہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر ردعمل دیا ہے۔

مداحوں کے تبصروں سے تنگ آکر بالآخر عمیر جیسوال نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام ہیندل کی اسٹوری میں مذکورہ ایکس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

عمیر جیسوال نے کہا کہ “یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہے”۔

um

واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کی دوسری شادی پر ردعمل

دوسری جانب شعیب ملک نے سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے پہلی شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔