- ہریانہ میں بی جے پی کا 10 سالہ اقتدار کا دھڑن تختہ؛ کانگریس کی فتح یقینی
- وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ
- وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع
- موسمیاتی تبدیلیوں سے ورکنگ اینملز کی صحت متاثر ہو رہی ہے
- عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ
- راولپنڈی؛ لین دین کے تنازع پر 2 افراد قتل
- لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش
- بلوچستان سے بھوسے کی آڑ میں چھالیہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا، شیخ وقاص اکرم
- اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسجد اور اسکول پر وحشیانہ بمباری، 24 فلسطینی شہید
- پی ٹی آئی احتجاج میں زخمی ہونے والا پولیس کانسٹیبل جاں بحق
- پی ایس ایل؛ پلیئرز سے براہ راست معاہدوں کی تجویز مسترد
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کی پیشگوئی
- سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
- شکستوں کا داغ دھونے کیلئے پاکستان کو فتوحات کی تلاش
- ملتان ٹیسٹ، کون پڑے گا کس پر بھاری؟ ٹیموں کی تیاری جاری
- پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون و انٹرنیٹ سروس بحال
- برف سے ڈھکا دنیا کا سرد ترین خطہ سرسبز ہونے لگا
- دوستوں کا ساتھ زندگی میں خوشی کی کلید ہے، ماہرین
- پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیلیے ترنوالہ ثابت نہیں ہوگی
مودی نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کردیا
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں ہندو رسومات کو اداکرتے ہوئے رام مندر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں، اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی رام مندر میں 161 فٹ لمبے گلابی ریت کے پتھر کی عبادت گاہ پر ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ‘پران پرتیشتھا’ کے دوران رام للا کی نئی مورتی کی رونمائی کی۔
مورتی کی رونمائی سے افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آج کی 22 جنوری صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ میں اس تقریب کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ میں بھگوان رام سے معافی مانگتا ہوں، ہماری محبت اور تپسیا میں کچھ کمی تھی جس کی وجہ سے رام مندر کی دوبارہ تعمیر میں اتنے برس لگ گئے لیکن آج یہ خلا پورا ہوگیا۔
یہ خبر پڑھیں : بابری مسجد کے متبادل میں نئی مسجد کی تعمیر مئی سے شروع ہوگی
وزیراعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ آئین کے وجود میں آنے کے بعد بھی رام مندر کے حصول کے لیے کئی دہائیوں تک قانونی جنگ لڑی۔ میں عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے انصاف فراہم کیا جس سے رام مندر کی تعمیر کو قانونی تحفظ حاصل ہوا۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے رام مندر کے افتتاح کو مودی کو انتخابات میں ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ڈراما اور سازش قرار دیا۔
کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : مودی سرکار نے راہول گاندھی کو مندر میں داخل ہونے سے روک دیا
یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں دہائیوں تک جاری رہنے والی قانونی جنگ میں مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ مسلمانوں کو 5 ایکڑ زمین ایک نئی مسجد کی تعمیر کے لیے بھی دی تھی جسے مسلم رہنماؤں نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں 5 ایکڑ زمین نہیں بلکہ بابری مسجد واپس چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔