بجٹ میں مختلف اقسام کی مشینری وپرزہ جات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس متوقع

ارشاد انصاری  منگل 3 جون 2014
تجویز منظور ہونے کی صورت میں ایف بی آر کو 15ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

تجویز منظور ہونے کی صورت میں ایف بی آر کو 15ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوگا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ مالی سال 2014-15 کے وفاقی بجٹ میں مختلف اقسام کی مشینری، آلات اور ان کے پرزہ جات کی درآمد و سپلائی پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ مختلف اقسام کی مشینری، ایکویپمنٹس اور ان کے پرزہ جات کے لیے 5 فیصد سیلزٹیکس کی نئی سلیب متعارف کرائی جارہی ہے اور سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کرکے جس مشینری، ایکویپمنٹس اور ان کے پرزہ جات کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں اس سلیب میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی طرف سے دی جانے والی یہ تجویز منظور ہونے کی صورت میں ایف بی آر کو 15ارب روپے سے زائد کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا، اس کے علاوہ یہ 5فیصد سیلز ٹیکس نہ صرف مختلف اقسام کی مشینری، آلات اور ان کے پرزہ جات کی درآمد پر عائد ہوگا بلکہ ان کی مقامی مارکیٹ میں سپلائی پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔