بالی ووڈ مائیکل جیکسن کے گانوں کا ریمیک بنائے گا

این این آئی  منگل 3 جون 2014
آے آر رحمان امریکی گلوکار کے البم ’’ایکس سکیپ‘‘ کا ہندی ورژن بنائینگے۔   فوٹو: فائل

آے آر رحمان امریکی گلوکار کے البم ’’ایکس سکیپ‘‘ کا ہندی ورژن بنائینگے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: گلوکار مائیکل جیکسن کے گانے کا اب بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزر اے آر رحمن بھی اپنے انداز میں ری میک بنارہے ہیں۔

مائیکل جیکسن کے دنیا سے جانے کے بعد بھی ان کے گانے اب بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ مائیکل جیکسن کی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ان کی مشہور البم ’’ ایکس سکیپ‘‘ کے گانے کا بالی ووڈ کے مشہور میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے ہندی ورژن بنا نے کا ارادہ کرلیا ہے،گانے جون کے آخر میں ریلیز کردیا جائے گا۔ مائیکل جیکسن کے آرکائیو سے اٹھائے ہوئے گانے کو امریکی سنگر جسٹن ٹمبر لیک نے بھی گایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔