کمزور ڈھا نچے کے تمام بل بورڈز ختم کردیے جائیں،کمشنر

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 جون 2014
خطرناک بل بورڈز سے جان و مال کے نقصان کا ذمے دار اجا زت دینے والامحکمہ ہوگا,
 فوٹو: فائل

خطرناک بل بورڈز سے جان و مال کے نقصان کا ذمے دار اجا زت دینے والامحکمہ ہوگا, فوٹو: فائل

کراچی: شہر بھر میں لگائے جا نے والے بل بورڈ اور ہورڈنگز کو قواعد کے مطابق بنایا جائے۔

عوام کی جا ن ومال کے لیے خطرہ بننے والے تمام خطرناک بل بورڈ مون سون با رشوں اور تیز ہواؤ ں سے قبل ہٹادیے جائیں، یہ بات کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بل بورڈز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ افضل زیدی ،ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی مرزا آصف بیگ شریک تھے،کمشنر نے کہا کہ خطرناک بل بورڈز سے عوام کی جان و مال کے نقصان ذمے دار اجا زت دینے والا محکمہ ہوگا۔

عوامی شکایات پر شہر بھر سے ٹریفک حادثات کا سبب بننے والے غیر اخلاقی تصاویر اور مواد پر مبنی اشتہاری بورڈز ہٹادیے جائیں، تاجروں کی درخواست پر اے ٹی نقوی چورنگی سے 26 اسٹریٹ تک 6 بل بورڈز فوری ہٹائے جائیں،اجلاس میں شہر میں غیر قانونی، خطرنا ک اور عوامی شکایات کے باوجود قائم بل بورڈز کے حوالے سے حکمت عملی پر وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تفصیلی غور کیا گیا، مطلوبہ معیار کے بغیر اورکمزور ڈھا نچے کے تمام بل بورڈز ختم کردیے جائیں اور بل بورڈز لگانے کیلیے قیمتی درخت نہ کاٹے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔