نائیجیریا میں بم دھماکا، خواتین و بچوں سمیت 40 ہلاک، درجنوں زخمی

اے ایف پی  منگل 3 جون 2014
بم کارمیں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، فوجی ترجمان، کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، بوکوحرام کاہاتھ ہے، سرکاری حکام. فوٹو؛رائٹرز /فائل

بم کارمیں نصب تھا، دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، فوجی ترجمان، کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی، بوکوحرام کاہاتھ ہے، سرکاری حکام. فوٹو؛رائٹرز /فائل

کانو: نائیجیریا میں فٹبال میچ کے بعدہونے والے بم دھماکے میں 40افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نائیجیریاکی شمال مشرقی ریاست ادامواکے قصبے موبی میںشائقین مقامی کلبوںکے درمیان ہونے والافٹبال میچ دیکھنے کے بعد اسٹیڈیم سے باہرآرہے تھے کہ زوردار بم دھماکا ہوگیا جس میں 40 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام نے ہلاکتوںکی تصدیق کردی ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہواکہ آیاہلاک ہونے والوںمیں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ایک عینی شاہدکے مطابق شائقین اسٹیڈیم سے باہرآرہے تھے کہ اچانک ہجوم کے درمیان زوردار دھماکا ہوگیا۔

سرکاری حکام کے مطابق دھماکے کے پیچھے شدت پسند تنظیم بوکوحرام کاہاتھ ہے۔کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اوربچوں کی ہے۔ دھماکے سے لوگوں کے پرخچے اڑگئے اورجائے وقوع پرانسانی اعضا بکھرگئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق دھماکاریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا۔ بم ایک کار میں نصب تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔