بنگلہ دیش پریمیئر لیگ؛ بابر کی جارحانہ ففٹی، احمد شہزاد کے 39رنز

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 28 جنوری 2024
رنگپور رائیڈرز نے 8وکٹ پر 183رنز بنائے، عرفات سنی نے 3شکار کیے۔ فوٹو: بی پی ایل

رنگپور رائیڈرز نے 8وکٹ پر 183رنز بنائے، عرفات سنی نے 3شکار کیے۔ فوٹو: بی پی ایل

لاہور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم نے جارحانہ ففٹی بنائی، انھوں نے 46گیندوں پر 62رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم نے جارحانہ ففٹی بنائی، انھوں نے 46گیندوں پر 62رنز اسکور کیے، رنگپور رائیڈرز نے 8وکٹ پر 183رنز بنائے، عرفات سنی نے 3شکار کیے۔ جواب میں الیکس راس کی جارحانہ ففٹی کے باوجود ڈیور ڈانٹو ڈھاکا ٹیم 104رنز پر ڈھیر ہوگئی،مہدی حسن نے 3وکٹیں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے بنگلہ دیش جاتے ہی دھاک جما دی، ٹیم کامیاب

دوسرے میچ میں چٹاگانگ چیلنجرز نے فارچون باریسال کو 10رنز سے زیر کرلیا، فاتح ٹیم نے اویشکا فرنانڈو کے ناقابل شکست 91رنز کی بدولت 4وکٹ پر 193رنز بنائے، عباس آفریدی کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے۔

جواب میں فارچون باریسال کی ٹیم7وکٹ پر 183رنز بناسکی،احمد شہزاد کے 39رنز کسی کام نہ آئے،کرٹس کیمفر 4وکٹیں لے اڑے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔