بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں کو سمجھائیں آپ کی بقا جمہوریت میں ہےآصف زرداری

ناراض دوستوں کو واپس لانا ضروری ہے، میں نے کوشش کی کہ وہ پاکستان کو اپنا ملک سمجھ کر واپس آئیں، سابق صدر


ویب ڈیسک January 28, 2024
آصف زرداری نے حب میں جلسے سے خطاب کیا—فوٹوـ فائل

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے حب میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ جو ہتھیار اٹھاتے ہیں اور بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں کہ آپ کی بقا جمہوریت میں ہے۔


حب میں انتخابی جلسے سےخطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کراچی سے ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے، حب میں بھی ہسپتال ہونے چاہئیں، پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئیں، حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیاراٹھاتے ہیں، امن وامان بہتر کریں توکراچی کےسرمایہ کار حب آئیں گے، آپ کی بقا جمہوریت میں ہے، حب کا بجٹ یہاں نظرنہیں آتا، شاید دوستوں کی جیب میں نظرآتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 8فروری کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی سازش کو ناکام بنائیں، بلاول بھٹو

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اسلام آباد والے سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہے، ہر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے مسائل کا حل جانتا ہے حالانکہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف سیاسی قوتیں جانتی ہیں، یہ آّپ کی بڑی سیاسی طاقتیں جو بنائی گئیں یا جو ابھی بنائی جا رہی ہیں وہ یہ سمجھ پائیں گی۔

آصف زردار کا کہنا تھا کہ میں نے لوگوں کو جیلوں سے چھڑوایا اور کوشش کی وہ ہمارے دوستی کریں اور پاکستان کو اپنا ملک سمجھ کر واپس آئیں اور میں سمجھتا ہوں کہ آج بھی اس پر کام کرنا اور دوستوں کو واپس لانا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں