الطاف حسین کی گرفتاری؛ گورنر سندھ کا وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے رابطہ

ویب ڈیسک  منگل 3 جون 2014
مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے تعاون پر مشکور ہیں،ڈاکٹرعشرت العباد خان،
فوٹو: فائل

مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے تعاون پر مشکور ہیں،ڈاکٹرعشرت العباد خان، فوٹو: فائل

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہیں حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد کو الطاف حسین اور کارکنان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ مشکل کی اس گھڑی میں وزیراعظم اور وزیرداخلہ کے تعاون پر مشکور ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے گورنر سندھ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت سے متعلق بھی تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لے رکھا ہے تاہم  طبیعت خراب ہونے پر انہیں میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لندن پولیس کے مطابق وہ حراست میں ہی رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔