- سائٹ میں 282 نئی بھرتیوں سے متعلق اطلاعات غلط ہیں،ایم ڈی
- مودی سرکار فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے؛ راہول گاندھی
- پنجاب حکومت کا لاہور میں 7 سے 9 نومبر یوتھ فیسٹیول کرانے کا اعلان
- اسرائیل میں غزہ پر حملوں کی تقریب پر حماس کے راکٹس حملے؛ تصاویر وائرل
- کراچی؛ بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا
- نوکری کے لیے بھیجی گئی درخواست 48 برس بعد واپس موصول
- ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
- یواے ای؛ دفتر میں خاتون ساتھی کا گال چھونے پر ملازم پر 10 ہزار درہم جرمانہ
- اے این ایف کی گہرے سمندر میں کارروائی، 60 کلوگرام آئس تحویل میں لے لی
- پی پی ایل کا تیل کی ایکسپلوریشن کیلئے عراقی کمپنی سے معاہدہ
- دہشتگردی کے مقدمے میں اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- جعلی حکومت نے عوام اور افواج پاکستان کے ٹکراؤ کا منصوبہ بنایا تھا، بیرسٹر سیف
- حماس کا حملہ ہولوکاسٹ تھا، یہودی برادری کیساتھ کھڑے ہیں، برطانیہ
- ساف چیمپئن شپ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کی ٹریننگ جاری
- فلسطین پر آواز اٹھانے کیلیے ماہرین کی کمیٹی بناکر دنیا کے اہم دارالخلافوں میں بھیجیں گے، وزیراعظم
- نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ: ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا
- حکومت سندھ کا ہاریوں کو بینظیر ہاری کارڈ بینک کے ذریعے دینے کا فیصلہ
- رواں برس طِب کا نوبل انعام امریکی سائنس دانوں کے نام
- فلسطینی نسل کشی پر غزہ کے قصاب اسرائیل کو قیمت چکانی ہوگی؛ ترک صدر
- اسرائیل 7 اکتوبر اور یرغمالیوں کے نام پر فلسطین، لبنان اور مصر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، بلاول
'بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت'، عمران عباس کی نئی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری
پاکستان سمیت پڑوسی ملک میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔
عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی بھارتی پنجابی فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ کا ٹریلر جاری کیا، اس فلم میں عمران عباس کو پاکستانی پنجابی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔
فلم ‘جی وے سوہنیا جی’ میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی دکھائی گئی ہے، اس کے علاوہ واہگہ بارڈر سمیت پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
اس فلم میں عمران عباس کے علاوہ تمام بھارتی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جن میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر شامل ہیں۔
عمران عباس نے اپنی اس بھارتی پنجابی فلم کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ “یہ فلم میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، یہ دو پنجابوں اور ان کے لوگوں کو مزید قریب لانے کی مخلصانہ کوشش ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “یہ فلم میری اور میری ٹیم کی طرف سے ان تمام لوگوں کے لیے تحفہ ہے جو تمام رکاوٹوں کو توڑنے والی محبت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، محبت ہمارے رب کی طرف سے ہمیں عطا کی گئی سب سے بڑی نعمت ہے”۔
انہوں نے کہا کہ “ہم سب مل کر معاشرے میں تبدیلی لا سکتے ہیں اور نفرت کے اس کلچر کو ختم کر سکتے ہیں کیونکہ پہلے ہی اس نفرت کی وجہ سے انسانیت کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے”۔
عمران عباس نے مزید کہا کہ “یہ فلم 16 فروری کو ریلیز ہوگی، آپ سے گزارش ہے کہ سینما گھروں میں جائیں اور یہ فلم لازمی دیکھیں”۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔