پاکستان سے محبت کرتاہوں اکثرجہلم یاد آتاہے، گلزار

عمیر علی انجم  بدھ 4 جون 2014
بھارتی فلموں میں اردو زبان کا استعمال دیکھ کرخوشی ہوتی ہے اردو ترقی کی جانب گامزن ہے  فوٹو: فائل

بھارتی فلموں میں اردو زبان کا استعمال دیکھ کرخوشی ہوتی ہے اردو ترقی کی جانب گامزن ہے فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی ہدایتکاراور نغمہ نگارگلزارنے کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کرتا ہوں اکثر جہلم یاد آتا ہے جب بھی پاکستان آتا ہوں تو دینہ ضرور جاتا ہوں تاکہ اس شہرکی خوشبومحسوس کرسکوں ۔

اس دھرتی سے میری عجیب وابستگی ہے جو سانس میں لہوکی طرح مجھے بہتی محسوس ہوتی ہے ۔ گزشتہ دنوں جب پاکستان آیاتودوستوں نے ہمیشہ کی طرح بے پناہ پیار دیا جسے بھلا نہیں سکتا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بھارتی نغمہ نگار کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں اردو زبان کا استعمال دیکھ کرخوشی ہوتی ہے اردو ترقی کی جانب گامزن ہے، ایک سوال کے جواب میں بھارتی ہدایتکارو نغمہ نگار گلزارکا کہنا تھاکہ فی الحال پاکستان آنے کاکوئی ارادہ نہیں اگروقت ملا تو جلد آؤں گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔