انڈیا میں کام کرنے سے پاکستانی فنکاروں کی شہرت بڑھتی ہے، علی خان

ویب ڈیسک  پير 29 جنوری 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار علی خان نے کہا ہے کہ انڈیا میں کام کرنے سے پاکستانی فنکاروں کی شہرت بڑھ جاتی ہے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے لوگوں آسانی سے اہمیت نہیں دیتے، جب فنکار انڈیا جائے اور اس کی تعریف کی جائے تو پھر پاکستان میں بھی اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

علی خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ہی انڈیا سے کیا ہے اور جب وہ پاکستان میں کام کرنے آئے تو انہیں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیوں کہ وہ پہلے سے ہی شہرت رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈسٹری میں پروفیشنل لوگوں کی کمی ہے اور ہمیں ماہر فنکاروں کی ضرورت ہے ورنہ انڈسٹری کو نقصان ہوتا رہے گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو پوری دنیا میں کام ملنا چاہئے، ان کے پاس بہترین ٹیلنٹ ہے اور وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو عالمی شہرت ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔