- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
نائٹ رائیڈرز پر شائقین نے محبتوں کے پھول نچھاور کردیے
کولکتہ: پرستاروں نے آئی پی ایل کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز پر محبتوں کے پھول نچھاور کردیے۔
جشن فتح میں ایڈن گارڈنز پر جامنی رنگ چھاگیا، اسٹیڈیم کے اندر 50 ہزار، باہر ڈیڑھ لاکھ افراد شور مچاتے رہے، مالک شاہ رخ خان نے کیپ اتار کر بوسے فضا میں بکھیرے، ’’لنگی ڈانس‘‘ کے بعد فرنچائز کے ترانے ’’کاربو ، لاربو ، جیتبو‘‘ نے پرستاروں کا جوش و خروش عروج پر پہنچا دیا،موسیقی اور رقص کے طویل پروگرام نے سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی فاتح کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا جشن منگل کو ایڈن گارڈن میں منایا گیا،داخلہ مفت ہونے کی وجہ سے گنجائش سے کہیں زیادہ پرستار امڈ آئے، 50ہزار خوش قسمت اسٹینڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد اسٹیڈیم کے باہر ہی کھڑے رہنے پر مجبور ہوئے، انھیںکنٹرول کرنے کیلیے پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا، اس موقع پر میدان میں جامنی رنگ چھایا رہا، فرنچائز کے کھلاڑیوں نے مالک شاہ رخ خان اور پارٹنرجوہی چاولہ کے ہمراہ گولڈن ٹرافی اٹھا کر میدان کا چکر لگایا تو اسٹیڈیم نعروں سے گونج اٹھا۔ بالی ووڈ بادشاہ نے اپنا ہیٹ اتار کر پرستاروں کیلیے بوسے فضا میں بلند کرنے کے ساتھ ’’لنگی ڈانس‘‘ گانے پر رقص کیا تو میدان میں موجود ہر کوئی ہم نوا ہوگیا،جوہی چاولہ نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے ترانے ’’کاربو ، لاربو ، جیتبو‘‘ کی موسیقی میں کھلاڑیوں کے ہمراہ واک کی تو جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، میوزک اور رقص کے طویل پروگرام نے ماحول گرمائے رکھا۔
اسٹیج پر بہت بڑے سائز کا کیک کاٹتے ہوئے بنگالی فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔ فلائیٹ میں خرابی کی وجہ سے 3گھنٹے تاخیر سے آنے والے شاہ رخ نے فلم ڈان کا مشہور ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہا کہ ’’ڈان کو اگر کوئی پکڑ سکتا ہے تو وہ کے کے آر کے پرستار ہیں‘‘ انھوں نے کہا کہ دنیا کی کسی ریاست یا ملک نے اپنی ٹیم کو اتنا پیار نہیں دیا ہوگا جتنا ہمیں ملا، اچھے بُرے وقتوں میں سپورٹ کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ویسٹ بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے شاندار فتح پرٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لوگوں کو خوشی کے لمحات فراہم کرنے پر کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔