- قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کیے جانے کا امکان
- پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار
- سونے کی قیمت آج پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اڈیالہ جیل سے نفرت سے بھرپور "قوم کو پیغام" جاری ہو رہے ہیں، شیری رحمان
- وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش
- سندھ حکومت کا معذور افراد کیلئے منفرد منصوبے کا علان
- پانی کی بچت میں خواتین کا کردار
- پاک پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ
- ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
- پوپ فرانسس کی امریکی صدارتی انتخاب پر تنقید، ٹرمپ اور کملا برائی قرار
- اسلام آباد ہائیکورٹ: شیر افضل کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم
- راولپنڈی؛ 3 بچے پراسرار طور پر لاپتا، سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر اغوا
- ساوتھ ایشین جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ؛ پاکستان میڈل سے محروم
- پنجاب میں عوام اور وکلا کیلیے خوشخبری؛ کورٹ فیسوں میں بڑی کمی
- پاکستان سائبر سیکیورٹی انڈیکس کے سرفہرست 40 ممالک میں شامل
- رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کی جاتی، بیرسٹر گوہر
- کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، دو اہلکار شہید
- لاہور میں ریکی کرکے 2 کروڑ روپے چھین کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار
- شعیب شاہین کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
- اے این ایف کی کارروائیاں،24 گھنٹوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد
کنگ چارلس کی فلاحی تنظیم نے راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی
لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی۔
گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی شاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بدسلوکی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔
ٹرسٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف ہے اور اس نے راحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ختم کردیا ہے ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔
برٹش ایشین ٹرسٹ کی بنیاد کنگ چارلس سوم نے رکھی تھی اور2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو اس کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
راحت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ملازم پر بدترین تشدد کرتے اور بار بار بوتل کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔