ہاکی ورلڈ کپ: جرمنی کو ارجنٹائن نے مزہ چکھا دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 4 جون 2014
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 5-0 سے آؤٹ کلاس کیا، ہائیوارڈ کی ہیٹ ٹرک: فائل ٖفوٹو

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 5-0 سے آؤٹ کلاس کیا، ہائیوارڈ کی ہیٹ ٹرک: فائل ٖفوٹو

دی ہیگ / نیدرلینڈز: مینز ہاکی ورلڈ کپ میں2مرتبہ کے سابق چیمپئن جرمنی کو ارجنٹائن نے مزہ چکھا دیا، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 5-0 سے آئوٹ کلاس کیا،اینڈی ہائیوارڈ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13ویں ہاکی ورلڈ کپ میں جرمنی کو حیران کن طور پر ارجنٹائن کے ہاتھوں 1-0 سے شکست ہوگئی، فیصلہ کن گول کھیل کے 31ویں منٹ میں برونیٹ نے بنایا، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ پر 5-0 سے غصہ نکال دیا، اینڈی ہائیوارڈ نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا، ایک ایک مرتبہ مارکس چائلڈ اور شیا میک الیسی نے گیند کو جال کی راہ دکھائی،کیویز نے مسلسل دوسری فتح کی بدولت مکمل 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ’بی ‘ میں ٹاپ پوزیشن لے لی۔

دوسری جانب ویمنز میں  دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اور امریکا  کا مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا،  ارجنٹائن کیلیے سلوینا ڈی ایلا اور لوسیانا آئمر نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، جرمنی نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3-1 سے کامیابی کو اپنا مقدر بنالیا، چین نے انگلینڈ کو 3-0 سے ہرا دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔